15 جون 2009 - 19:30

سابق نگراں وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی طویل علالت کے بعدلندن میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سابق نگراں وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی علالت کے باعث لندن میں زیر علاج تھے ۔غلام مصطفی جتوئی نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ تھے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی گرائمر اسکول سے حاصل کی ۔1990 میں تین ماہ کے لئے نگراں وزیراعظم رہے۔غلام مصطفی جتوئی 1973 میں وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوئے۔وہ 1970 میں پی پی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے،1969میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔غلام مصطفی جتوئی 1958 میں مغربی پاکستان کی پہلی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ان کی عمر 78 برس تھیگزشتہ ہفتے فالج کے اٹیک کے بعد ان کے چاروں بیٹے اور دیگر اہل خانہ بھی لندن پہنچ گئے تھے۔ برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق ان کا انتقال شام پونے چھ بجے ہوا ۔ وہ چھ اگست انیس سو نوے سے لے کر چھ نومبر انیس سو نوے تک نگراں وزیراعظم رہے۔ غلام مصطفی جتوئی ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں سندھ کے وزیراعلیٰ بھی رہے۔ غلام مصطفی جتوئی کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ ان کے چار صاحبزادے موجودہ سینیٹ ، قومی اور سندھ اسمبلی کے ارکان ہیں۔